بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے علاقے مسلم باغ میں فرنٹیئر کور( ایف سی ٰ کی کیمپ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا ہے ۔
مقامی ذرائع کے مطابق دونوں جانب سے شدید فائرنگ اور دھماکوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے دعوے مطابق حملے کے نتیجے میں 2 حملہ آور سمیت 2 اہلکارہلاک ہوگئے جبکہ 3 اہلکار زخمی ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حملہ آوروں کو بلڈنگ کمپلیکس تک محودو کردیا گیا ہے اور سیکورٹی فورسز کی کلیرنس آپریشن جاری ہے ۔
حملہ آوروں کے حوالے سے بھی تک کسی قسم کی معلومات سامنے نہیں آرہی ہیں کہ وہ کس تنظیم سے تعلق رکھتے ہیں۔
حملے کی ذمہ داری بھی تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔
مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ پورا علاقہ شدید فائرنگ و دھماکوں سے گونج رہا ہے اور لوگوں میں خوف و ہراس ہے۔
ماضی میں نوشکی اور پنجگور میں ایف سی ہیڈ کواٹرز پر بلوچ آزادی پسند تنظیم بی ایل اے کے 9فدائین نے حملہ کیا تھا اور متعدد اہلکاروں کو ہلاک کیا تھا۔مذکورے حملے تین دنوں تک جاری رہے ۔
یہ ابتدائی نیوز ہے مزید تفصیلات آنے پر شامل کئے جائینگے۔