بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد اورحب میں دو مبینہ پولیس مقابلوں میں 2 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ کوئٹہ میں چاقوکے وار سے ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔
اطلاعات ہیں کہ اوستہ محمد میںپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ڈاکوکوہلاک اورایک اہلکار زخمیکردیا۔
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ روز خفیہ اطلاع ملی کہ جاگیر جھکرانی کے معروف ڈاکو مٹو شاہ ودیگر ساتھی اوستہ محمد میں رہائش پذیر ہیں جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ مارا ۔
فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او کے گن مین انتظار علی زخمی ہوگئے ۔اورجوابی کارروائی میں مٹو شاہ کے والد معشوق علی شاہ ہلاک ہوگئے ،زخمی کوہسپتال منتقل کردیاگیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ مذکورہ ڈاکوؤ اوستہ محمد سے رپووش ہونے کی کوشش کررہے تھے جس پر پولیس نے کارروائی کی ،دیگر ڈاکوؤں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔
دوسری جانب حب میں بھی ایک مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو کوہلاک اور ایک کوگرفتارکرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ساکران پولیس نے لنگ لوہار کے علاقے میں ڈاکوؤں سے مقابلہ کی اور مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ایک کو گرفتار کرلیا گیا۔
دریں اثنا کوئٹہ میں چاقو کے وار کرکے ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔
ایدھی حکام کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے کلی شابو میں لڑائی جھگڑا،چاقوئوں کے وار سے ایک شخص شجاع خان کو قتل کردیا۔
مزیدکارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے ۔