تمبو میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت 2 افراد قتل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع نصیرآبا د کی تحصیل تمبو کے علاقے منگولی میں غیرت کے نام پر شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی سمیت 2 افراد کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا ۔

پولیس کے مطابق منگولی پولیس تھانہ کی حدود گوٹھ جعفر خان میں ملزم میر احمد نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی مسمات نازگل اور اس کے مبینہ آشنا امیر حمزہ کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچا دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثہ کے حوالے کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment