بلوچستان میں ضلع کیچ کے بلیدہ کے علاقے زامران میں ایک مسلح تصادم میں 2 افراد کی ہلاکت کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق زامران کے علاقے سرکی زِہ کے مقام پر دو گروہوں کے درمیان مسلح تصادم ہو اجس سے 2 افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا ہے۔
ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت رؤف جمعہ ساکن میناز بلیدہ اوردوسرے کی شناخت عارف عبدالقادرساکن زامران کے ناموں سے ہوگئی جبکہ زخمی کی شناخت رحمانی حبیب کے نام سے ہوگئی ۔
تصادم کی وجوعات تاحال سامنے نہیں آسکے ۔