غزہ میں اسرائیل کے فضائی حملے، اسلامی جہاد کے3 کمانڈروں سمیت 12 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

اسرائیل کی فضائیہ کی غزہ میں منگل کو بمباری کے نتیجے میں اسلامی جہاد کے تین سینئر کمانڈروں سمیت 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

غزہ کے محکمۂ صحت کے عہدے دار کے مطابق اسرائیلی فضائی کارروائی میں ہلاک ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جب کہ 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیل کی فوج نے منگل کو جاری ایک بیان میں فلسطینی عسکریت پسند گروپ کے خلاف فضائی کارروائی کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ اس نے اسلامی جہادکے تین سینئر کمانڈروں کو نشانہ بنایا ہے۔

اسلامی جہاد نے بھی تین سینئر کمانڈروں کی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے جن کی شناخت طارق عزالدین، جہاد غنام اور خلیل البھتینی کے نام سے ہوئی ہے۔

فلسیطنی عسکری گروپ کے سینئر رہنماؤں کی ہلاکتوں کے بعد اسرائیلی فوج نے غزہ کے قریب رہائش پذیر اسرائیلیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جوابی حملوں کے پیشِ نظر بم شیلٹرز میں پناہ اختیار کر لیں۔

Share This Article
Leave a Comment