جھاؤ میں پاکستانی فوج کی چوکی پر حملہ کیا ہے، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں جھاؤ میں پاکستانی فوج پر حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے گزشتہ روز آواران کے علاقے جھاؤ میں ملائی گزی کے مقام پر قائم پاکستانی فوج کی چوکی پر اسنائپر و خودکارہتھیاروں سے حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ حملے کے نتیجے میں دشمن فورسز کو جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔

بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان کی آزادی تک ہماری کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Share This Article
Leave a Comment