کوئٹہ : بلوچ نوجوان کے قتل میں ملوث پولیس اہلکار کو موت کی سزا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں بلوچ نوجوان فیضان جتک کے قتل میں ملوث پولیس اہلکار کو موت کی سزاسنائی گئی ۔

فیضان جتک کوایگل اسکواڈ نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

آج ایڈیشنل سیشن جج سریاب ڈویژن نے مقدمہ فرد 2021/68 بجرم 34,302,324 تھانہ سریاب سرکار بنام حامد خان وغیرہ میں ملزمان( ایگل اسکواڈ ملزمان) حاضر عدالت فیضان جتک کو قتل کرنے اور شہزاد جتک کو زخمی کرنے کے جُرم میں 1 ملزم سلمان کو جُرم ثابت ہونے پر ایک علیحدہ حکم کے تحت سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانہ اور دیگر کو عمر قید بمعہ 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔

واضح رہے کہ فیضان جتک اور اس کے ساتھی کو سال 2021 کو سریاب روڈ پر ایگل سکواڈ نے فائرنگ کرکے شہید کیا تھا جبکہ اس کا ساتھی شدید زخمی ہوا تھا۔

Share This Article
Leave a Comment