پاکستان کے قبائل ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے دیردونی میں مسلح افراد کے حملے میں پاکستانی فوج کے 6 اہلکارہلاک ہوگئے ۔
پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ علاقے میں شدت پسندوں کی ممکنہ موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا جس میں شدت پسندوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 6 اہلکار ہلاک جبکہ 3 حملہ آور مارے گئے اور دو زخمی ہوئے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق ہلاک ہونے والے اہلکاروں میں ٹانک سے تعلق رکھنے والے حوالدار سلیم خان،کوہاٹ سے نائیک جاوید اقبال، بنوں کے سپاہی نذیر خان، مردان سے تعلق رکھنے والے سپاہی حضرت بلال، ضلع اورکزئی کے سپاہی سید رجب حسین اور ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے سپاہی بسم اللہ جان شامل ہیں۔