دالبندین و پشین میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے دالبندین اور پشین میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

دالبندین سے سنگرنیوز ڈیسک کوملنے اطلاعات کے مطابق گذشتہ شب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیااور لاش کو شمشان گھاٹ کے قریب پھینک دیا تھا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والی شخص کی شناخت جمیل احمد گورگیج سکنہ کلی غریب آباد دالبندین کے نام سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب پشین کے علاقے کلی منزری میں دوسری شادی کرنے پرسسرال والوں نے کلیم اللہ نامی شخص کو ہلاک کردیا۔

مزید تفصیلات آنا باقی ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment