بلیدہ ووڈھ میں فائرنگ ،ایک شخص ہلاک ، گوادر سے لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے بلیدہ اور وڈھ میں پولیس اورفورسز کیلئے کام کرنے والے افراد پر نامعلوم مسلح افراد کے حملوں میں ایک شخص ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ۔جبکہ گوادر سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوگئی ہے ۔

ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

لیویز کے مطابق بلیدہ کے علاقے میناز میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت نصیر احمدولد عطامحمد جبکہ زخمی کی منیر احمد کے نام سے ہوگئی جو دونوں سگے بھائی بتائے جاتے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق دونوں بھائیوں کا تعلق ضلع خضدار سے ہے جو بلیدہ میں پاکستانی سیکورٹی فورسز کیلئے سامان پہنچا رہے تھے۔

دوسری جانب وڈھ میںمسجد روڈ پر واقع پولیس چوکی پر دھماکہ ہو ا ہے ۔

ذرائع کے مطابق دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہوا ہے جسے فوری طور ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے ۔

دھماکہ سے زخمی ہونےوالے پولیس اہلکار عبدالجبار کا تعلق لسبیلہ سے بتایا جارہا ہے۔

دریں اثناگوادر میںسمندر کنارے ایک شخص کی دوروز پرانی لاش برآمدہوئی ہے ۔

لاش مشرقی ساحل کے کنارے پر بلوچ وارڈکے قریب برآمد ہوئی ہے۔

لاش کی شناخت محمد حسن ولد مشتاق سکنہ ملیر کراچی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق محمد حسن ماہی گیری کا کام کرتا تھا۔ شکار پر واپس آنے کے بعد وہ کشتی کو گہرے سمندر میں لنگر انداز کرنے کے بعد واپس نہیں لوٹا۔

نعش تقریبا دو روز پرانی بتائی گئی ہے۔ ضروری کارروائی کے بعد پولیس نے نعش ورثاء کے حوالے کردی۔

Share This Article
Leave a Comment