کوئٹہ : فیک انکاؤنٹر میں قتل کئے جانیولالے 3 لاشوں کی تدفین

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں فیک انکاؤنٹر میں قتل کئے جانیولالے 3 افراد کی تدفین کردی گئی ۔

سنگر کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق عید سے ایک دن پہلے سی ڈی ٹی کے ہاتھوں فیک انکاؤنٹر میں قتل کئے جانے والے افراد کی تین لاشوں کو آج کلی قمبرانی میں دفنایا گیاہے۔

لاشوں کی شناخت حضرت سمالانی، غنی مری اور عظیم مری کے ناموں سے کی گئی ہے جنہیں ورثا کے حوالے نہیں کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق عید کے دوران پاکستانی فورس سی ٹی ڈی کے ہاتھوں فیک انکاؤنٹر میںقتل ہونے والے تین افراد کی لاشوں کو آج کوئٹہ کے علاقے کلی قمبرانی کے قبرستان میں دفنا دیا گیا ہے۔

یہ لاشیں گزشتہ کئی دنوں سے کوئٹہ کے سول اسپتال کے سردخانے میں رکھے ہوئے تھے۔

ذرائع کے مطابق سرکاری حکام نے لاشیں ورثاء کے حوالے نہیں کیے، جبکہ آج تین لاشوں کو کوئٹہ کلی قمبرانی قبرستان میں دفنانے کے حوالے سے بلوچ سیاسی و سماجی رہنما ماما عبدالغفار قمبرانی نے بتایا کہ حضرت سمالانی، غنی مری اور عظیم مری کے لاشوں کو آج کلی قمبرانی کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment