بسیمہ:روڈ حادثے میں بچے سمیت دو افراد جابحق

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بسیمہ کے علاقہ پرہ بجار کے مقام پر تیز رفتار کار گاڑی الٹنے سے بچہ سمیت دو افراد موقع پر جابحق اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں

تفصیلات کے مطابق پنجگور سے آنے والی کار گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر پرہ بجار کے مقام پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں بچہ سمیت دو افراد موقع پر جابحق جبکہ خاتون پانچ بچوں سمیت ایک مرد شدید زخمی ہوئے ہیں

ڈاکٹروں کے مطابق دو زخمیوں کی حالت خطرے میں ہے،جن کو مزید علاج کرنے کے لئے کوئٹہ ریفر کیا گیا۔

متاثرین کا تعلق پنجگور سے بتایا جا رہا تھا۔

Share This Article
Leave a Comment