جیکب آباد میں فائرنگ سے بلوچستان پولیس کے6 اہلکارہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

جیکب آباد میںتھانہ مولا داد کی حدود میںفائرنگ کے نتیجے میںبلوچستان پولیس کے 6 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

سندھ کے ضلع جیکب آباد کے تھانہ مولاداد کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میںبلوچستان پولیس کے 6 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

ایس ایس پی سمیر چنا کے مطابق بلوچستان پولیس نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا، تو ڈاکو فرار ہوکر جیکب آباد کی حدود میں داخل ہوگئے اور انہوں نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 3 اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 3 اہلکاروں کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے ۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے اہلکاروں میں انسپکٹر طیب عمرانی، نثار اور وہاب شامل ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment