حب و گڈانی میں ڈوبنے وٹریفک حادثے میں 4افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے حب اور گڈانی میں سمندر اورندی میں ڈوبنے سے 3 افرادہلاک ہوگئے جبکہ واشک میں ایک ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق گڈانی کے سمندر میں نو عمر لڑکا ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

متوفی کی نعش کو سمندر سے نکال کر سول ہسپتال حب منتقل کردیا گیا

سمندر میں ڈوبنے والے لڑکے کی شناخت 14 سالہ موسیٰ ولد ولی محمد کے نام سے ہوگئی ہے۔

اسی طرح حب ندی میں نہاتے ہوئے دونوجوان ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

لاشیں نکال کر حب اسپتال پہنچا دی گئی، ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردیے گئے۔

متوفی کراچی لیاری کے رہائشی تھے۔

علاوہ ازیں واشک میں ایک ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق حادثہ دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں پیش آیا ۔جس کی وجہ سے 2 افراد زخمی بھی ہوگئے ۔

حادثہ بسیمہ بازار کے قریب دمب موڑ کے مقام پر پیش آیا۔

ہلاک اور زخموں کو سول اسپتال بسیمہ منتقل کر دیا گیا ۔

Share This Article
Leave a Comment