پاکستان کے صوبہ سندھ کے علاقے کندھ کوٹ سے نامعلوم مسلح افراد نے 6 افرادکو جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔
پولیس کا دعویٰ ہے کہ ڈاکوئوں نے اوگاہی اسٹاپ پر انڈس ہائی وے سے 6 افراد کو اغوا کر کے کچے کی طرف فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلہ جاری ہے، جلد ہی مغویوں کو بازیاب کرا لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی کندھ کوٹ میں لیسوڑو چیک پوسٹ پر ڈاکوؤں نے حملہ کردیا پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنایا اور ایک پولیس اہلکار کو اغوا کرلیا جبکہ ڈاکو 5 اہلکاروں سے اسلحہ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔