ایران کاامریکی آبدوز کی پیش قدمی ناکام بنانیکا دعویٰ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

ایران کی بحریہ کے کمانڈڑ شہرام ایرانی نے دعویٰ کیا کہ خلیج میں داخل ہونے والی امریکی آبدوز کی پیش قدمی ناکام بنا دی گئی جبکہ امریکی بحریہ نے اس طرح واقعے کی تردید کردی ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ ’امریکی آبدوز پانی کے اندر خاموشی سے آگے بڑھ رہی تھی لیکن ایرانی آبدوز فتح نے اس کا سراغ لگایا اور اس کو آبنائے ہرمز کی طرف پیش قدمی روکنے پر مجبور کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ امریکی آبدوز ہماری سمندری حدود میں داخل ہوگئی تھی لیکن تنبیہ پر اس نے اپنا راستہ درست کرلیا۔

ایران کا کہنا تھا کہ ’یہ آبدوز اپنی تمام صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے مکمل خاموشی کے ساتھ نظر آئے بغیر گزرنے کی اپنی طرف سے بہترین کوشش کر رہی تھی‘۔

حکام کا کہنا تھا کہ ’ہم عالمی تنظیموں کو اس کی حقیقی تصویر دکھائیں گے کہ اس نے ہماری سرحد کی خلاف ورزی کی ہے‘۔

بحرین میں موجود امریکی ففتھ فلیٹ نے بیان میں اس خبر کی تردید کرتے ہوئے اس سے ایرانی ’ڈس انفارمیشن‘ قرار دے دیا۔

کمانڈر ٹموتھی ہاؤکنز نے کہا کہ ’امریکی آبدوز آج یا حال میں آبنائے ہرمز کی طرف نہیں بھیجی گئی‘۔

Share This Article
Leave a Comment