بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے گرمکان میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کربلوچی زبان کے شاعر و ادیب یعقوب عامل گرمکانی کو قتل کردیا۔
مقتول محکمہ زرعی انجینئرنگ کے ڈپٹی ڈائریکٹر تھے ۔
مقامی ذرائع کے مطابق گذشتہ شب رات کی تاریخی میں مسلح چوروں نے یعقوب عامل کے گھر میں گھس کرانہیں فائرنگ کر کے قتل کردیا ۔
دوسری جانب 2 بلوچ نوجوان پاکستان کے شہر راولپنڈی میں پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے۔
لاپتہ ہونے دونوں نوجوانوں کی شناخت ظہیر شاہ اور شہزاد کے ناموں سے ہوگئی ،جن کاتعلق برکھان بغائوسے بتایا جاتا ہے اور دونو آپس میںکزن ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق دونوں نوجوان کافی دنوں سے راولپنڈی میں مزدوری کر رہے تھے اب دو دن سے یہ دونوں لاپتہ ہیںاوران کا فیملی کے ساتھ کسی قسم کی کوئی رابطہ نہیں ہوپا رہا ہے ۔
فیملی نے تمام انسان دوستوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے دو نوجوانوں کی بازیابی میں اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے ۔