بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے ملحقہ علاقے دشت میں واقع پاکستان کے سابق وزیر ہمایوں عزیز کردکی مائنز پر نامعلوم مسلح افرادنے حملہ کرکے مشینری کو نذرآتش کیا اور3 مزدوروںکو اغواکرکے لے گئے۔
واقعہ گذشتہ روز پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے ہمایوں عزیز کرد کی مائنز پر دھاوا بول کر وہاں موجود مشینری کو نذرآتش کرکے 3مزدوروں کو اغواءکرکے اپنے ساتھ لے گئے۔
سابق وزیر کے ترجمان گل زمان عرف( گل جی) نے واقعہ کی تصدیق کردی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ واقعہ کی ذمہ داری ایک کالعدم تنظیم نے قبول کی ہے۔