بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ اور خاران میں فائرنگ کے دومختلف واقعات میں سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کے ذاتی محافظ سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں رئیسانی روڈ کے مقام پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسلم رئیسانی کے ذاتی محافظ میر بولان خان دشتکزئی مینگل ہلاک ہوگیا۔
پولیس نے لاش اسپتال منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے تاہم ہلاکت کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے۔
دوسری جانب خاران شہرمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق افطاری کے قریب خاران شہر شامیر واٹر سپلائی کُلان کے قریب نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سوار افراد نے فائرنگ کرکےصالح محمد ولد پسند خان شاہوانی ساکن گروک کو شدید زخمی کردیا جنہیں ابتدائی علاج کیلئے سول ہسپتال خاران منتقل کردیاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔
ضروری کارروئی کے بعد ہسپتال نے لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا۔