کوئٹہ : نوحصار میں فائرنگ سے سیکورٹی گارڈ ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے نوحصار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نجی سیکورٹی گارڈ ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق منگل کونوحصار میں نجی ہاؤسنگ اسکیم نجی سیکورٹی گارڈ جمعہ خان ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا کہ نامعلوم افراد اس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال پہنچا یا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔

پولیس نے بتایا مقتول کا تعلق لکی مروت سے تھا۔

نوحصار میں اس سے قبل بھی سیکورٹی فورسز پر مسلح افراد کے حملے رپورٹ ہوئے ہیں لیکن اس حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment