دالبندین : ایرانی اشیا کی روک تھام پر عوام سراپااحتجاج، مین شاہراہ بلاک

0
136

بلوچستان کے ایران سے متصل ضلع چاغی میں حکومت کی جانب سے ایرانی اشیا کی روک تھام پر عوام سراپااحتجاج بن گئے،احتجاجی مظاہرین نے مین شاہراہ کو ٹریفک کیلئے مکمل طور پربلاک کردیا۔

سینکڑوں چھوٹے گاڑیوں کے مالکان و ڈرئیورز کی جانب سے دالبندین بائی پاس کے مقام پر بلوچستان ایران شاہراہ کو مکمل طور پر بند کرنے پربڑے چھوٹے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

ذرائع کے مطابق سرکاری ہلکاروں نے چینی آٹا ایرانی پیٹرول وڈیزل سمگلنگ کی روک تھام کئے لئے پکڑدکڑ شروع کردی ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں چھوٹے گاڑیوں کے مالکان وڈرہوز نے احتجاجا بلوچستان ایران چارراہ کو بند کرکے روڑ بلاک کردیا۔

روڈ بندش کی وجہ سے تفتان ٹو کوئٹہ آنے جانے چھوٹے اور بڑے گاڑیوں کے قطاریں لگ گئیںاور مسافر کئی گھنٹے دالبندین میں پھنس گئے۔

چھوٹے گاڑیوں کے مالکان نے صحافیوں کو بتایا دالبندین سمیت پورے چاغی میں کوئی فیکٹری وغیرہ نہیں ہے۔ اکثر لوگ بے روزگار ہیں اور بلوچستان کے سرحد کے ساتھ ایران اور افغان سرحدیں منسلک ہیں جس کی وجہ سے لوگ اپنا گزارہ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی تیل ہمارے سرحدی علاقوں تک چھوڑدیں تاکہ لوگوں کو دو وقت کی روٹی میسر ہو، چینی آٹا افغانستان سمگلنگ ہورہا ہے ہم ان کے حق میں نہیں ہیں اور ضرورت کی سامان افغانستان سے آرہے ہیں اور ان کو اجازت دی جائے تاکہ مقامی لوگوں کا روز گار لگ جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here