حب میں گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ،بی ایل اے نے ذمہ داری قبول کرلی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع حب کے صنعتی علاقے نظر چورنگی کے قریب گیس پائپ لائن پر دھماکا ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع حب کے صنعتی علاقے نظر چورنگی کے قریب گیس پائپ لائن پر دھماکہ کیا گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں حب کی بیشتر کمپنیوں اور کارخانوں کو گیس کی سپلائی معطل ہوگئی۔

دھماکے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں، ابتدائی اطلاعات کے مطابق سیکورٹی فورسز اور تفتیشی اداروں نے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی۔

جبکہ جانب دوسری بلوچ مسلح تنظیم بی ایل اے نے گیس پائپ لائن کو تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔

اس سلسلے میں بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میںکہاہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے آج حب شہر کے صنعتی علاقے نظر چورنگی کے قریب 12 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد نصب کرکے تباہ کردیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم واضح کرچکے ہیں بلوچستان میں کسی بھی استحصالی پراجیکٹ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان استحصالی کمپنیوں پر مستقبل میں ہمارے حملے مزید شدید ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ ہماری کارروائیاں آزاد بلوچ وطن کے حصول تک جاری رہینگی۔

Share This Article
Leave a Comment