بلوچستان کے خضدارکے تحصیل زہری میں 3بچے پر اسرار بیماری سےہلاک ہوگئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق زہری کے رہائشی تاجر حاجی عبدالعزیز زہری کے تین بچے ایک پر اسرار بیماری سے ہلاک ہوگئے ہیں۔
کہا جارہا ہے کہ حاجی عبدالعزیز زہری کے بچے پر اسرار بیماری کا شکار ہوئے تھے جو ایک ایک کرکے جان کی بازی ہار گئے ۔
مقامی ذرائع کے مطابق ایک مہینے کے اندر ان کے 2 بچیاں فوت ہوئیں تھیں جبکہ آج انکا کمسن بیٹا کراچی میں جان کی بازی ہار گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ بچوں میں گلے اور سینے کی پر اسرار بیماری کے علامات ظاہر ہوگئے تھے۔