پنجگور، مستونگ وکوئٹہ میں فائرنگ وحادثے میں4افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے علاقے پنجگور، مستونگ اورکوئٹہ میںفائرنگ اورپہاڑی تودہ گرنے کے حادثے میں4افراد ہلاک ہوگئے۔

ضلع پنجگورکے علاقے چتکان بازار سونار مارکیٹ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق چتکان بازار سونار مارکیٹ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے عبدالغفور ولد بہرام سکنہ دزپروم نامی شخص ہلاک ہو گیا۔

اس سلسلے میں پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔

دوسری جانب مستونگ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا ۔

واقعہ مستونگ کے بس اڈہ میں پیش آیا۔

فائرنگ سےہلاک ہونے والے شخص کی شناخت مولوی ضیا الرحمن سکنہ صدیق آباد کے نام سے ہوئی ہے ۔

لاش کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ایک اور واقعہ میں کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد میںپہاڑی تودہ گرنے سے 2 افراد ہلاک ہوگئے ۔

پی ڈی ایم اے بلوچستان کا کہنا ہے کہ اطلاع پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاشیں باہر نکالیں۔

پی ڈی ایم اے بلوچستان کے مطابق ہلاک افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment