بی ایل ایف نے گوادر پورٹ سے پنجاب جانیوالی ٹرالر پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

0
257

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں گوادر پورٹ سے پنجاب جانے والی ٹرالر پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے گوادر نیا آباد میں گوادر پورٹ سے پنجاب گندم لے جانے والے ٹرالر کو نشانہ بنایا، جس سے ٹرالر کو نقصان پہنچا ہے۔ یہ ٹرالر گوادر پورٹ سے گندم لاد کر پنجاب لے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے موقع کی مناسبت سے بم کی شدت کو کم رکھا تاکہ شہریوں کو نقصان نہ پہنچے۔ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ دشمن فوج و انکے معاون کاروں سے دور رہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستانی فوج گوادر پورٹ سے سامان لے جانے والی ٹرالروں کو مختلف جگہوں پر پکٹ سیکورٹی دے رہی ہے۔ بعض اوقات ان کو فوجی قافلوں کے ذریعے سیکورٹی فراہم کی جاتی ہے تاکہ ٹرالروں کو بحفاظت پہنچایا جا سکے۔ ہمارے سرمچاروں نے شہر کے اندر فوج کی پکٹ سیکورٹی اور ان کی حفاظتی منصوبوں کو ناکام بنا دیاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کر تی ہے۔ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here