بلوچستان کے علاقے پنجگور اورتربت میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
پنجگور کے علاقے گوارگو میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
لیویزذرائع کے مطابق گوارگو کے علاقے سہتگ کنر کے قریب کے نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نذیر احمد ولد باران سکنہ سبزاب کو ہلاک کردیا ۔
لاش کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب تربت میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کوہلاک کردیا۔
ہفتے کی شب تربت میں نیشنل بینک چوک کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے محمد آفتاب سکنہ سندھ کوہلاک کردیا اور فرار ہوگئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا۔
نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی۔
مزید کارروائی تربت پولیس کررہی ہے ۔