مستونگ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے مستونگ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق مستونگ میں نامعلوم مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق مستونگ بازار میں محراب روڈ کے مقام پر مسلح موٹر سائیکل سوار شخص کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت حاجی عزیز اسلم لہڑی کلی دتو کے نام سے ہوگئی۔

دوسری جانب سوئی میں ایک نوجوان نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔

نوجوان کی شناخت یوسف کے نام سے ہوگئی ہے ۔

خودکشی کی کوشش کرنے والے نوجوان کو شدید زخمی حالت میں رحیم یار خان لے جایا جا رہا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment