منگچروتمپ میں 3 افراد ہلاک ،تربت وپنجگور سے 2 بچوں کی اموات

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے علاقے منگچر اورتمپ میں کرنٹ لگنے اورفائرنگ کے دو واقعات میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔جبکہ تربت اورپنجگور سے 2 بچوں کی اموات کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

منگچر کے علاقہ چائے مست میں دو افراد کوبجلی کی کرنٹ لگنے کی باعث جاں بحق ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز 6اپریل2023کو منگچر کے علاقہ چائے مست زرد عبداللہ میں دو افراد لطف اللہ ولد محمد ایوب قوم لانگو،ٹکری زادہ عبدالشکور ولد ٹکری عبدالستار مرحوم قوم لانگو اپنے ٹیوب ویل میں کام کر رہے تھے کہ کام کے دوران بجلی کی گرنٹ لگنے کی باعث دونوں موقع پر ہلاک ہو گئے۔

دونوں کی تدفین کلی چائے مست میں کردی گئی تعزیت کا سلسلہ کلی چائے مست زرد میں جاری ہے۔

دوسری جانب تمپ سٹی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت کباڑی والا صادق ولد شنبے سکنہ مند لبنان کے نام سے ہوگئی ہے۔

اسی طرح تربت میں ٹیوب ویل میں گر کر 12سالہ بچی ہلاک ہو گئی ۔

جمعرات کو تربت کے علا قے کیچ میں 12سالہ بچی ٹیوب ویل میں گر کر ہلاک ہوگئی۔

ریسکیو حکام نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعدلا ش ورثاءکے حوالے کر دی گئی۔

مزید کارروائی جاری ہے ۔

علاوہ ازیں پنجگور چتکان غریب آ باد کھنڈرات میں ایک بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

لاش کی شناخت مبشر ولد علی احمد کے نام سے ہوگئی ہے جس کی عمر چار سال بتائی جارہی ہے ۔
مقامی ذرائع کے مطابق مبشر ولد علی احمد کے فیملی کی جانب سے اس کی گمشدگی کی اطلاع سوشل میڈیا پر دیدی گئی تھی جو گھر سے نکل کر واپس گھر نہیں پہنچے تھے ۔

Share This Article
Leave a Comment