کچلاک بائی پاس پرپاکستانی فورسز پر حملہ ، 2 اہلکار ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں کچلاک بائی پاس پر نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔

حملے کے نتیجے میں 2 اہلکارہلاک ہوگئے ۔

ترجمان وزیر اعلی بلوچستان بابر یوسفزئی کے مطابق کچلاک کے مغربی بائی پاس پر واقع سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے اندھا دھن فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکارہلاک جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

واقعہ کے بعد امدادی ٹیمیں اور سیکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ پہنچے جہاں سےہلاک اہلکاروں کی لاشیں قریبی ہسپتال منتقل کئے گئے۔

اب تک اس حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment