نصیرآباد: بجلی تارگرنے سے گندم کی تیار فصلیں جل کر خاکستر

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے نصیرآباد میں تحصیل باباکوٹ کے علاقے کوٹ پلیانی گوٹھ مولا بخش عمرانی کے قریب بجلی کے 11ہزار کے وی کی تار گرنے سے گندم کی تیار فصلوں میں آگ بھڑک اٹھی۔

بروقت متعلقہ گریڈ اسٹیشن کے عملے کو واقعہ کی اطلاع دینے پر بجلی لائن بند کرادی گئی ۔

جبکہ آگ لگنے سے 3ایکڑ کے قریب گندم کی تیار کھڑی فصلیں جل کر راکھ ہوگئیں۔

علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کوشش کرکے آگ پر قابو پا لی اور گندم کی تیار کھڑی فصل کو مزید نقصان سے بچا لیا ۔

Share This Article
Leave a Comment