تربت : پاکستانی فوج پر ایک اورحملہ، ہلاکتوں کی اطلاعات

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے ڈنک میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فوج کے قافلے کو سیکیورٹی فراہم کرنے والے اہلکاروں پر حملہ کیا ہے۔

حملے میں فورسز اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

حملے کے فوراً بعد مرکزی کیمپ سے فوجی قافلہ مذکورہ جگہ پر پہنچ گیا ہے۔

فورسز کی جانب سے علاقے کا ناکہ بندی کرکے مین روڈ پر آنے اور جانے والوں کی تلاشی لی جارہی ہے۔

یاد رہے گزشتہ مہینے ڈنک میں ہی فورسز قافلے پر بم حملہ ہوا تھا جس کی ذمہ داری بلوچ مسلح تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کیا تھا تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی بھی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment