لاپتہ افرادبازیابی کیس میں سیکرٹری داخلہ ،آئی جی ودیگر فریقین کو نوٹس جاری

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان میں  سندھ کے ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق کیس میں سیکرٹری داخلہ اور آئی جی سندھ سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔

سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے چیف سیکرٹری، سیکرٹری داخلہ، آئی جی سندھ ، ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیئے۔

سندھ ہائیکورٹ نے فریقین سے آئندہ سماعت تک جواب طلب کرلیا۔

عبدالقادرانصاری، فرزانہ نے سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کے کیسز دائر کر رکھے ہیں، ارسلان خان عباسی، مسرت فاروق خان بھی درخواست گزاران میں شامل ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment