بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر کے علاقے مونڈی میں آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔
یہ واقع گزشتہ روز ہونے والی بارش کے دوران اس وقت پیش آیا جب ایک ساٹھ سالہ توکل نامی شخص بکری کھولنے کے لئے باہر نکلا تھا کہ اس دوران آسمانی بجلی کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔
اس دوران ایک بچہ بھی آسمانی بجلی کے شعا کا شکار ہوکر بے ہوش ہوگیا لیکن اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔