امریکی ریاست میکسیکو سٹی میں ایک مہاجرین حراستی کیمپ میں رات گئے اچانک آگ لگنے سے 39 پناہ گزین ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق میکسیکو میں امریکی سرحد کے قریب مہاجرین حراستی کیمپ میں آگ لگنے سے 39 پناہ گزین ہلاک ہوگئے جہاں تقریباً 70 مہاجرین موجود تھے جن میں سے اکثر وینزیلا سے تھے۔
آگ بھڑکنے کے فوراً بعد فائر فائٹرز اور ایمبولینس گاڑیاں پہنچ گئی جن کے ذریعے لاشوں اور زخمیوں کو وہاں سے نکالا گیا۔
رپورٹ کے مطابق میکسیکو کی وزارت داخلہ نے واقعہ پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔
حالیہ دنوں میں متعدد تارکین وطن کو حراست میں لیا گیا جہاں مقامی حکام نے اس علاقے سے گلیوں میں دکانداروں کو بھی پکڑ لیا جن میں سے کچھ غیر ملکی بھی تھے۔