چین کے ساتھ فوجی اتحاد قائم نہیں کریں گے، روسی صدر

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

روسی صدر ولادی میر پوتین نے کہا ہے کہ ان کا ملک چین کے ساتھ فوجی اتحاد قائم نہیں کر رہا ہے۔

انہوں نےچینل Russia-24پرپوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیاہے کہ ان کا ملک کسی بھی ملک کو دھمکی نہیں دیتا۔

صدر پوتین نے مزید کہا کہ "نہیں یہ الزامات حقیقت سے قطعی مطابقت نہیں رکھتے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ روس چین کے ساتھ کوئی فوجی اتحاد نہیں بناتا بلکہ فوجی اور تکنیکی شعبے میں تعاون کرتا ہے۔

صدر پوتین نے نشاندہی کی کہ ان کا ملک شفافیت کے نقطہ نظر کی پیروی کرتا ہے اور یہ کہ اس کا کوئی راز نہیں ہے۔

روسی صدر کے یہ الفاظ چین اور روس کے تعلقات میں حالیہ پیش رفت کے بارے میں مغربی ممالک کی طرف سے اٹھائے گئے خدشات کے جواب میں سامنے آئے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment