بلوچستان کے مکران کوسٹل ہائی وئے پر مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم سے ایک شخص موقع پر ہلاک جبکہ 1 زخمی ہوگیا ۔
ایدھی ذراع کے مطابق مکران کوسٹل ہای وئے بھمبور کراس پر کراچی سے گوادر جانے والی مسافر کوچ کامخالف سمت سے آنے والے ٹرالر سے تصادم ہوگیا ۔
تصادم کے نتیجے میں ایک 19 سالہ نوجوان عامر ولد شبیر قوم سکنہ بالیچا ضلع تمپ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
جب کہ نصراللہ کاکڑ ولد محمد قاسم کاکڑ سکنہ خروٹ آباد کوئٹہ نامی شخص زخمی ہوگیا۔
نعش اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کر دیا گیا۔