خاران میں پاکستانی فوج کا جرگہ، آزادی پسندوں کی مخبری کرنیکی ہدایت

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے خاران میں پاکستانی فورسز ایف سی کی جانب سے جرگے کا انعقاد کیا گیا جس کی سربراہی ایف سی کمانڈنٹ ریحان نے کیا۔

جرگے میں خاران کے سیاسی، سماجی و مزہبی شخصیات، سرکاری ملازمین اور چند ریاستی کاسہ لیسوں کو بلایا گیا تھا۔

جرگے میں خطاب کے دوران پاکستانی فوج کے افسران نے علاقے میں نوجوانوں کی ایف سی کے ہاتھوں ماورائے عدالت جبری گمشدگیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہم سرچ آپریشن کے دوران جن لوگوں کو اُٹھاتے ہیں ان کی مخبری ان کے قریبی لوگ ہی کرتے ہیں۔

ایف سی نے علاقے کے معتبرین سے مخاطب ہوکر انہیں ہدایت کیا کہ جب ہم کسی شخص کو اُٹھاتے(اغواء) کرتے ہیں تو اس کے بعد آپ حضرات ہمارے پاس آکر اس کی بازیابی کیلئے سفارش نہ کیا کریں۔

جرگے کے شرکاء سے مخبری کرنے کی درخواست کرتے ہوئے یہ بھی کہا گیاکہ آپ لوگوں کو جن نوجوانوں پر شک ہو تو ہمیں اطلاع کریں ہم انہیں پکڑ لینگے ۔

جرگے کی شرکاء میں فوج کی سہولت کار شاہد ملازئی، ریاض نوشیروانی، محمود خان نوشیروانی، حافظ جمالناصر، امجد خان ملازئی، جلیل سرگلزئی سمیت علاقے کے دیگر معتبرین و کاسہ لیس شامل تھے۔

Share This Article
Leave a Comment