پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقے جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور اور مسلح افرادکے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پاکستانی فوج کے آفیسر بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی ہلاک ہو گئے جبکہ 7 سپاہی زخمی بھی ہوئے جن میں سے 2 کی حالت نازک ہے۔
جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں سیکیورٹی فورسز اور ؐسلح افرادکے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی نے آپریشن کی قیادت کی اور حملے میں ہلاک ہوا۔ جبکہ اس دوران مزید 7 سپاہی زخمی بھی ہوئے جن میں سے دو کی حالت نازک ہے۔