ایبٹ آباد میں گاڑی پر فائرنگ سے تحصیل ناظم سمیت 10 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد کے علاقے حویلیاں میں مخالف گروپ کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں پی ٹی آئی) تحصیل ناظم عاطف منصف خان سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

ایبٹ آباد کے ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او)نے واقعے کی تصدیق کی۔

ڈی پی او عمر طفیل نے کہا کہ حویلیاں کے لنگڑا گاؤں کے قریب حریف گروپ نے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما کی گاڑی پر فائرنگ کی جس سے ایندھن کا ٹینک پھٹ گیا۔

انہوں نے ان میڈیا رپورٹس کی تردید کی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ کار کو ’راکٹ حملے‘ کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

ڈی پی او نے کہا کہ فائرنگ کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی اور وہ مکمل طور پر تباہ ہو گئی جس کے نتیجے میں عاطف منصف خان سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے۔

Share This Article
Leave a Comment