انڈیا: خالصتان حامی گروپ کیخلاف ریاست گیر مہم شروع،78 افراد گرفتار

0
124

انڈیا کی شمال مغربی ریاست پنجاب کی پولیس نے سنیچر کے روزوارث پنجاب دے تنظیم کے سربراہ امرت پال سنگھ اور تنظیم کے دیگر اراکین کے خلاف ریاست گیر مہم شروع کی اور انھیں مفرور قرار دیا ہے۔

پولیس کے مطابق امرت پال سنگھ ابھی تک پولیس کی گرفت سے دور ہیں تاہم اب تک مجموعی طور پر 78 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

کئی دیگر افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔ اپنی کارروائی کے دوران پولیس نے نو ہتھیار بھی قبضے میں لیے ہیں۔

پولیس نے کہا ہے کہ یہ کارروائی ان لوگوں کے خلاف کی جا رہی ہے جن کے خلاف کئی مجرمانہ مقدمات درج ہیں۔

پولیس کی کارروائی پر ریاست کے کئی حصوں میں کشیدگی ہے۔ پولیس نے کئی اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے اور اتوار کی دوپہر 12 بجے تک انٹرنیٹ بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

پولیس کی کارروائی کے خلاف بعض مقامات پر مظاہرے بھی ہوئے ہیں۔ جبکہ پنجاب کی کابینہ کے وزیر بلبیر سنگھ نے کہا ہے کہ یہ کارروائی قانون کے تحت کی جا رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here