ضلع آواران: جھاؤ پاکستانی فوجی کیمپ پر حملہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ضلع آواران سے آمدہ اطلاعات کے مطابق رات گئے جھاؤ کے علاقے جہل جھاؤ کے مقام پر آرمی کیمپ پر مسلح افراد نے راکٹوں اور خود کار ہتھیاروں سے شدید حملہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رات کے آخری پہر تین بجے کے قریب جہل جھاؤ عطا محمد بازار کے مقام پر قائم آرمی کے کیمپ پر مسلح افراد نے راکٹوں و خود کار اسلحہ سے حملہ کیا ہے،مقامی ذرائع کے مطابق دھماکوں اور فائرنگ سے پورا علاقہ گھونج اُٹھا،۔

اطلاعات ہیں کہ حملے میں فورسز کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment