بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں یونیورسٹی کے طلبا نے ہاسٹل میں سہولیات کی عدم فراہمی کیخلاف احتجاجاًکوئٹہ کراچی شاہراہ بندکردی ۔
طلبا نے ڈی بلوچ کے مقام پر کوئٹہ ٹو کراچی شاہراہ بند کردی۔
طلبا کا کہنا ہے کہ ہاسٹل میں بجلی کی بندش و دیگر بنیادی سہولیات نہ ملنے کیخلاف وہ احتجاج کر رہے ہیں۔
اس موقع پر طلبہ نے یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ہاسٹل میں بجلی کی بندش و دیگر بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کا نوٹس لیتے ہوئے طلبا کے مسائل حل کیے جائیں۔
سڑک کی بندش کے باعث دونوں طرف گاڑیوں کی روانی معطل ہوگئی۔