ڈیرہ اللہ یار کے 2رہائشی سندھ سے اغوا

0
130

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ اللہ یار کے 2 رہائشیوں کوسندھ سے اغوا کر لیا گیاہے۔

مغویان ٹرک ڈرائیور اور کنڈیکٹر ہیں۔

ٹرک مالک رئیس زادہ فضل محمد جتوئی کے مطابق انکے ڈرائیور حاجی عبدالغنی جتوئی اور کنڈیکٹر زبیر بہرانی کو سندھ کے علاقے تنگوانی سے گزشتہ شب اغوا کر لیا گیا۔

ان کا کہنا تھاکہ ٹرک ڈرائیور اور کنڈیکٹر پنجاب سے واپس ڈیرہ اللہ یار آ رہے تھے کہ رات کی تاریکی میں تنگوانی سپر ہائی وے پر مسلح افراد نے ٹرک کو روک کر اندھا دھند فائرنگ کی جسکے باعث ٹرک کے شیشے ٹوٹ گئے، مسلح افراد نے ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو اغوا کر لیا۔

انہوں نے کہا کہ اغوا کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تنگوانی تھانہ پہنچے اور مقدمہ درج کروانے کے لیے درخواست دائر کی۔

پولیس نے اغوا واقعہ کی تصدیق کی ہے تاہم مقدمہ درج کرنے میں تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ پولیس کی لاپرواہی سے مغویان کی زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

پولیس فوری طور پر مقدمہ درج کرکے مغویوں کی بحفاظت بازیابی کو یقینی بنائے بصورت دیگر شدید احتجاج کیا جائیگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here