ضلع گوادر: کلانچ سے فورسز ہاتھوں لاپتہ 6 افراد تاحال بازیاب نہ ہوسکے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے کلانچ سے گذشتہ دنوں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے ایک ہی خاندان کے 6 افراد تا حال بازیاب نہیں ہوسکے۔

مقامی ذرائع کے مطابق فورسز نے گذشتہ دنوں بابو محراب بلوچ کے خاندان سے تعلق رکھنے والے 6 افراد جن میں حمید بلوچ، رسول بخش، شاہجہان، امیر بخش، وحید، صابر شامل کو حراست می لیکر جبری طور پر لاپتہ کیا تھا۔

خاندان ذرائع کے مطابق مذکورہ لاپتہ افراد ابھی تک منظر عام پر نہیں لائے گئے ہیں۔

خاندانی ذرائع نے مقتدر حلقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ لاپتہ افراد کو بحفاظت بازیاب کرایا جائے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment