پسنی و کوئٹہ سے 2 لاشیں برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ اور ساحلی شہر پسنی سے 2 لاشیں برآمد ہوگئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پسنی کے نواحی علاقے نوکاپ سے ایک شخص کی لاش برآمدہوئی ہے ۔

لاش کی شناخت شریف عرف گنگا کے نام سے ہوئی ہے جوکہ باغبازار وارڈ نمبر 3 پسنی کا رہائشی بتایا جارہا ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس سے ایک لاش برآمدہوئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کو خنجر کے وار سے قتل کیا گیا ہے ۔

لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment