ژوب میں فائرنگ سے قبائلی رہنما سمیت 7 افرادہلاک

0
159

بلوچستان کے علاقے ژوب میں مسلح افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنمااحمد کبزئی اپنے 7 ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگئے۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق ژوب کے علاقے غورلم میں فائرنگ سے احمد کبزئی سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے جس کی وجہ پرانی دشمنی بتائی جارہی ہے۔

لیویز کے مطابق مرغہ کزئی کے علاقے میں گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس سے گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی، فائرنگ کے سبب 7 افرادہلاک ہوئے اور ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

ہلاک افراد میں تین بھائی بھی شامل ہیں۔

لیویز کے مطابق واقعہ دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے، تمام لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here