بلوچستان کے علاقے خاران میں پاکستانی فورسزایف سینے راسکوہ کے علاقے ایری کلگ میں سرچ آپریشن کے نام پر دوران جارحیت 2 افراد کوجبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز صبح کے قابض ایف سی نے خاران کے علاقے ایری کلگ میں مختلف مقامات پر متعدد گھروں میں سرچ آپریشن کیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن کے نام پرفورسز نے گھروں میں توڑ پھوڑ کے علاوہ متعدد افراد جن میں خواتین بھی شامل تھیں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
اہلکاروں نے گھروں میں لوٹ مار کے دوران ذاتی اسلحہ، نقدی پیسے، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء بھی چوری کرکے لے گئے۔
اس دوران پاکستانی فورسز نے دو افراد جن کی شناخت امجد آحمد ولد بلال آحمد اور محمد قاسم ولد حاجی کریم داد کے ناموں سے ہوئی ہے کو جبراً حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔
واضح رہے کہ خاران میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں نہتے شہریوں کی جبری گمشدگیوں کا تسلسل رواں ماہ سے تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ 27 فروری پاکستانی فورسز نے خاران کے علاقے گواش میں صلاح الدین سیاپاد کے گھر پر چھاپہ مار کر صلاح الدین کو ماورائے عدالت حراست میں لے کر لاپتہ کیا تھا۔
دوران حراست ایف سی نے صلاح الدین سیاپاد کو غیر انسانی تشدد کا نشانہ بنایا اور بے ہوشی کی حالت میں اسے خاران شہر میں پھینک دیا تھا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق صلاح الدین کے اہلخانہ نے اسے علاج کیلئے فوراً کوئٹہ منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے۔