بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں پنجگور میں پاکستانی فو رسزپر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے پنجگور میں قلم چوک پر قائم فوجی چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا۔ سرمچاروں نے 13 مارچ بروز پیر رات 8 بجکر بیس منٹ پر قلم چوک پر قائم فوجی چوکی پر دستی بم پھینکا جو فوجی اہلکاروں کے درمیان گر ا، جس سے وہاں موجود فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض دشمن فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔