بلوچستان کے ضلع جھل مگسی کے علاقے میرپور میں زمین کے تنازعے پر دو گروہوں میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ۔
ہلاک ہونے والے افراد میں چچا بھتیجابھی شامل ہیں۔
ڈپٹی کمشنرجھل مگسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع جھل مگسی کے علاقے میرپور میں دو گروہوں میں سرسوں کی فصل کی کٹائی کے دوران زمین کے تنازعے پر ہونے والی ہاتھا پائی مسلح تصادم میں تبدیل ہوگئی اور ایک قبیلے کے دو گروہوں کے درمیان ہونے والی فائرنگ کے تبادلے میں3 افراد جان سے گئے۔
ہلاک افراد کو طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کردیاگیا۔