بلوچستان کے علاقے کوہلو میں خراب واٹر سپلائی بور کی مرمت نہ ہونے اور علاقے میں پانی کی قلت کیخلاف علاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئے۔
مظاہرین نے کوہلو گاڑداوغ کے مقام پر شاہراہ کو بند کیا اور محکمہ پی ایچ ای کے خلاف نعرے با زی کی ۔
شا ہرا ہ کی بندش کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطا ریں لگ گئیں اور مسافروںوگاڑی ما لکان کو مشکلا ت کا سامنا کر نا پڑا ۔
مظا ہر ین کا کہنا تھا کہ محکمہ پی ایچ ای کی نا اہلی کی وجہ سے علا قے میں پا نی کی قلت کا مسئلہ سنگین تر ہو گیا ہے کیو نکہ گزشتہ کئے ما ہ سے علا قے کا خرا ب واٹر سپلا ئی بو ر ٹھیک نہیں کیا جا رہا جو کہ ما یوس کن ہے۔
انہوں نے ایکسین پی ایچ ای کو ہٹانے کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ اہلیا ن علا قہ نے محکمہ پی ایچ ای کے حکام کو بار بار اطلاع دی مگر اس کے با و جو د کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے جس کی وجہ سے وہ احتجاج پر مجبور ہو ئے ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ واٹرسپلائی اور ٹرانسفارمر کی مرمت فوری طور پر نہ کی گئی تو وہ احتجاج کو وسعت دیں گے ۔